i پاکستان

سندھ ہائیکورٹ کا دودھ کی قیمتوں کے معاملے پر کو اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرنے کا حکمتازترین

August 29, 2025

سندھ ہائیکورٹ نے دودھ کی قیمتوں کے معاملے پر کمشنر کراچی کو حکم جاری کر دیا۔سندھ ہائیکورٹ میں کمشنر کراچی کی جانب سے دودھ کی قیمتوں کے تعین کے خلاف ڈیری فارمرز کی درخواست پر سماعت ہوئی تو وکیل نے کہا کہ کمشنر کے پاس اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بغیر قیمتوں کے تعین کا اختیار نہیں۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ عدالت نے کمشنر کراچی کو تمام اسٹیک ہولڈر سے میٹنگ کے بعد قیمتوں کے تعین کا حکم دیا تھا لیکن تاحال میٹنگ نہیں بلائی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ کمشنر کراچی کی جانب سے بغیر مشاورت دودھ کی قیمتیں طے کی جا رہی ہیں۔اس پر عدالت نے ایک ماہ میں کمشنر کراچی کو اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مشاورت کے بعد عملدرآمد رپورٹ پیش کی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی