سوئی سدرن گیس کمپنی نے صوبہ سندھ اور بلوچستان میں رمضان المبارک کے لیے گیس شیڈول جاری کر دیا،اس حوالے سے سوئی سدرن گیس کمپنی نے اعلامیہ جاری کیا ہے،جاری اعلامیے میں سوئی سدرن گیس کمپنی نے بتایا ہے کہ سحری میں صبح 3بجے تا صبح 9بجے تک گیس دستیاب ہو گی،سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افطار کے لیے دوپہر 3بجے تا رات 10بجے تک گیس کی سپلائی کھلی رہے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی