i پاکستان

سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کا ذخیرہ دریافتتازترین

May 09, 2025

سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کا ذخیرہ دریافت ہوگیا۔ماری انرجیز کی جانب سے اسٹاک ایکس چینج کو لکھے گئے خط کے مطابق گیس سوہوون سجاول بلاک کے کنویں سے دریافت ہوئی، کنویں سے 30 ملین میٹر اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس یومیہ حاصل ہورہی ہے۔ توانائی ماہرین کے مطابق سجاول بلاک تیل وگیس کی دریافت کے حوالے سے زرخیز ضلع ہے، گیس سوئی سدرن کیسسٹم میں شامل کی جارہی ہے۔ اس دریافت نے سجاول کے علاقے میں تیل و گیس کی تلاش کے نئے امکانات روشن کیے ہیں ۔ذخائر کے مکمل امکانات کو بروئے کار لانے کے لیے مزید فارمیشنز کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔قبل ازیں مارچ میں وزیرستان بلاک میں دوسرے بڑے گیس و تیل کے ذخائر دریافت ہوئے تھے، اس سلسلے میں ماڑی انرجیز نے بتایا تھا کہ خیبر پختونخوا میں اسپن وام ون کنوئیں سے دوسری بار تیل و گیس ذخائر دریافت ہوگئے ہیں۔ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ملک میں 2020 کے بعد پہلی بار تیل و گیس کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ توانائی منصوبوں میں ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے مقامی سرمایہ کاری اور دریافتوں کو فروغ ملا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی