سندھ میں سیلاب متاثرہ کسانوں کو تھرڈ فیز میں سبسڈی کی رقم جاری کردی گئی۔ سندھ حکومت نے ایک لاکھ 68 ہزار کسانوں کو یوریا کھاد پر 10.17 ارب روپے کی سبسڈی جاری کردی جس کے تحت ساڑھے 12 ایکڑ تک زمین کے مالک ہاری کو 60 ہزار روپے دیے جا رہے ہیں۔ محکمہ زراعت سندھ کے مطابق متاثرہ کسان سبسڈی کی رقم بینک اکاونٹ یا موبائل فون کے ذریعے وصول کرسکتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی