i پاکستان

سندھ میں سکھر بیراج پر نچلے ' کالا باغ، چشمہ اور تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کے سیلابتازترین

August 19, 2025

دریائے سندھ میں سکھر بیراج ' تربیلا اور گدو بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔ فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق دریائے سندھ میں کالا باغ، چشمہ اور تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کے سیلاب ہیں۔ دریائے راوی میں جسٹر کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔اس کے علاوہ دریائے ستلج میں ہیڈ سلیمانکی اور گنڈا سنگھ والا پر بھی نچے درجے کے سیلاب ہیں۔ دریائے کابل میں نوشہرہ پر سیلابی صورتحال معمول پر آ گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی