i پاکستان

سوا تین کروڑ پنجاب کے لوگوں کوان کا حق دہلیز پرملنے جارہا ہے، مریم نوازتازترین

March 06, 2024

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سوا تین کروڑ پنجاب کے لوگوں کو ان کا حق دہلیز پر ملنے جارہا ہے۔ لاہور میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم مستحقین کورمضان پیکج دینے جارہے ہیں ، اس پیکج کا نام ہم نے رمضان نگہبان رکھا ہے، لوگ روزے میں ہوتے ہیں اور قطاروں میں لگنا پڑتا ہے، غریب کا حق تکلیف اٹھائے بغیر گھر کی دہلیز تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میری اور نوازشریف کی خواہش پر ٹیم نے بہت زبردست ایکسرسائز کی، اس سارے عمل میں پنجاب گورنمنٹ،پولیس اور متعلقہ محکموں کے لوگ شامل ہیں، لوگوں کو ریلیف دینے کیلئے گورنمنٹ کے پاس کوئی ڈیٹا نہیں ہوتا، ہم نے بی آئی ایس پی اور نادرا کی مدد سے سارا ڈیٹا اکٹھا کیا ہے، ڈویژن اور ڈسٹرکٹ کی بنیاد پر مستحق لوگوں کو تلاش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف صاحب نے بھی گزشتہ رمضان میں لوگوں کو مفت آٹا دیا تھا، خوشی کی خبر ہے آنے والے تین سے چار ماہ میں ساڑھے 12کروڑ عوام کا سروے کریں گے، جس کی 60ہزار سے کم تنخواہ ہے سب کو ڈیٹا میں لیکر آئیں گے، ایک سسٹم میں آپ کا ڈیٹا آ جائے گا، آنے والی حکومتوں کیلئے ڈیٹا کے ذریعے آسانی پیدا ہوجائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی