i پاکستان

صوابی میں ڈینگی سے 100 سے زائد افراد متاثر،8 مریض زیر علاجتازترین

August 25, 2025

صوابی کے مختلف علاقوں میں ڈینگی کے باعث 100 سے زائد افراد متاثر ہوگئے ۔ٹوپی کے محلہ بوٹکہ ،آزاد خیل اور سواتیاں میں ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئی، بی ایم سی کے مطابق باچاخان میڈیکل کمپلیکس میں ڈینگی سے متاثرہ 8 مریض زیر علاج ہیں۔بی ایم سی کے مطابق ٹی ایچ کیو ٹوپی میں 12 بیڈ پر مشتمل ڈینگی وارڈ مریضوں سے بھر گیا، ڈینگی سے متاثرہ مریضوں میں بچے و خواتین بھی شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی