i پاکستان

صوابی'کلائوڈ برسٹ اور لینڈ سلائیڈنگ سے گرنے والے مکانات سے 29 لاشیں برآمدتازترین

August 20, 2025

صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی کے علاقے گدون آمازئی کے گاں دالوڑی بالا میں کلائوڈ برسٹ، لینڈ سلائیڈنگ اور پہاڑ سے بھاری پتھروں سے گرنے والے مکانات سیاب تک29 لاشیں برآمد ہوئی ہے۔ریسکیو کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں مشہور نیزہ باز سعودی پلٹ نوجوان انور زیب اور ان کے خاندان کے 13 افراد بھی شامل ہیں۔متوفی انور زیب کی(آج) جمعرات کی فلائٹ سے سعودی عرب واپسی تھی، کلائوڈ برسٹ میں انورزیب کی بیوی اور دوبچے بھی جان بحق ہوئے۔ریسکیو کے مطابق دالوڑی بالا میں 25اور سرکوئی پایاں میں 4 لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ دیگر 40 لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔کرنل شیر خان کلے میں سیلابی ریلے میں بہہ کر جاں بحق نوجوان طلحہ کی لاش بھی برآمد کر لی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی