i پاکستان

صوبائی حکومت متاثرہ افراد کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، تمام متاثرین کو معاوضوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے گی،بیرسٹر سیفتازترین

August 27, 2025

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین میں معاوضوں کی تقسیم کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے اور تمام متاثرہ افراد کو معاوضوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے گی۔اپنے ایکبیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ وزیراعلی علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر معاوضوں کی تقسیم کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، 332 شہدا کے لواحقین میں 664 ملین روپے کے چیکس تقسیم کئے جا چکے ہیں، بونیر کے 171 شہدا کے لواحقین کو 342 ملین روپے کے چیکس دیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 19.5 ملین روپے کے چیکس زخمیوں میں تقسیم کئے جا چکے ہیں، سیلاب میں مکمل اور جزوی طور پر متاثرہ گھروں کے معاوضوں کی ادائیگی بھی شروع ہو چکی ہیبیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ مکمل تباہ گھروں کے مالکان کو 58 ملین روپے کے چیکس جاری کئے جا چکے ہیں، جبکہ جزوی طور پر متاثرہ 39 گھروں کے مالکان کو 14.5 ملین روپے کے چیکس فراہم کئے گئے ہیں، گھروں کی معاوضے کا عمل مزید تیز کیا جائے گا۔صوبائی مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل ایپ کے ذریعے متاثرہ افراد کو فوڈ سٹامپ کی صورت میں 15 ہزار روپے دیئے جا چکے ہیں، وزیراعلی کی قیادت میں صوبائی حکومت متاثرہ افراد کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، تمام متاثرہ افراد کو معاوضوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی