i پاکستان

سوشل میڈیا پر فیلڈ مارشل فاتح حق عاصم منیر ٹاپ ٹرینڈ بن گیاتازترین

May 21, 2025

وفاقی حکومت کی جانب سے جنرل سید عاصم منیر کی فیلڈ مارشل عہدے پر تقرری کے بعد سوشل میڈیا ''پر فیلڈ مارشل فاتح حق عاصم منیر ''ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔فیلڈ مارشل عہدے کی تقرری پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات دئیے گئے۔ عوام نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ ٹرینڈ ہر پاکستانی کے دل کی آواز اور اپنے سپہ سالار سے محبت کی عکاس ہے۔پاک فوج نے آرمی چیف کی قیادت میں بھارتی جارحیت پر 10 مئی کی صبح جارحانہ جواب دیا تھا جس پر دشمن جنگ بندی پر مجبور ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی