i پاکستان

سپریم جوڈیشل کونسل میں چیف الیکشن کمشنر اور 2 اراکین کیخلاف شکایات خارجتازترین

August 16, 2025

سپریم جوڈیشل کونسل نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور الیکشن کمیشن کے دو اراکین نثار احمد اور شاہ محمد کے خلاف دائر شکایات کو خارج کر دیا، کونسل کا فیصلہ پبلک بھی کر دیا گیا ہے۔جاری اعلامیے کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس 8 نومبر اور 13 دسمبر 2024 کو منعقد ہوئے جن میں تین علیحدہ علیحدہ شکایات کا جائزہ لیا گیا، یہ شکایات نمبر 532/2021، 557/2022 اور 563/2022 تھیں۔کونسل نے تفصیلی جائزے کے بعد قرار دیا کہ شکایات میں کوئی جواز نہیں بنتا لہذا انہیں خارج کیا جاتا ہے، مذکورہ شکایات تحریک انصاف کی جانب سے بھی سپریم جوڈیشل کونسل کو ارسال کی گئی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی