i پاکستان

سپریم کورٹ،عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقررتازترین

December 01, 2022

سپریم کورٹ آف پاکستان میں سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر ،چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ (آج) جمعہ 2 دسمبر کو سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن ، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحیی آفریدی بھی لارجر بینچ کا حصہ ہوں گے۔ سماعت کیلئے عدالت کی جانب سے عمران خان سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی