i پاکستان

صرف ایک نہیں ، ہر دن خواتین کا دن ہوتا ہے،مریم نوازتازترین

March 08, 2024

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ خواتین کا دن صرف ایک نہیں ہوتا، ہر دن خواتین کا دن ہوتا ہے۔ لاہور کے مقامی ہوٹل میں عالمی یوم خواتین کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ یہاں آکر بہت خوش ہوں، یہاں خواتین اور حضرات موجود ہیں، یہاں کوئی روایتی تقریر نہیں کرنے آئی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ایک ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ہے ، چاہتی ہوں باقی صوبوں میں بھی خاتون وزیراعلی آئے۔ مریم نواز نے کہاکہ جو خاتون پورے گھر کی خدمت کرتی ہے وہ ہماری ہیرو ہے، جن کے ساتھ میں آئی وہ تینوں ہی پائلٹ آفیسرز تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی