i پاکستان

سرگودھا، بھائی نے دوست کیساتھ شادی سے انکار پر سوتیلی بہن کو مبینہ طورپر زہر دیکر مار ڈالا،خود بھی کھاکرخودکشی کرلیتازترین

August 25, 2025

سرگودھا میں بھائی نے اپنے دوست کے ساتھ شادی سے انکار پر اپنی سوتیلی بہن کو مبینہ طورپر زہریلا کھانا کھلا کر مار ڈالا اور خود بھی وہی زہریلا کھانا کھا کر خودکشی کرلی۔واقعے کا مقدمہ مقتولہ کے سگے بھائی کی مدعیت میں درج کرلیاگیا۔چھوٹا ساہیوال تھانہ پولیس کے مطابق چنیوٹ کے رہائشی نے سگی بہن کے قتل میں ملوث 3 افراد کے خلاف درخواست میں الزام عائد کیا کہ ہمارا سوتیلا بھائی اپنے دوست سے میری بہن کی شادی کرانا چاہتا تھا۔ مدعی کے مطابق ملزم نے ہمیں چنیوٹ میلہ دکھانے کے بہانے بلوایا اور دوست سے شادی کرنے کے لیے بہن سے اصرار کیا اور جب بہن نے انکار کیا تو اسے ناشتے میں زہر ملا کر کھلادیا اور خود بھی زہریلا کھانا کھاکر خودکشی کر لی۔پولیس نے بتایا کہ واقعے میں ملوث 2 ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی