i پاکستان

تعمیری معاشرے کے لئے تعلیم ناگزیر ہے،احسن اقبالتازترین

December 01, 2022

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ تعمیری معاشرے کے لئے تعلیم ناگزیر ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں آگے بڑھنے کیلئے تکنیکی تعلیم ضروری ہے۔ یونیورسٹیاں دور حاضر کو دیکھتے ہوئے نصابی سرگرمیوں کو فروغ دیں۔ احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کے لئے ایک گیم چینجر منصوبہ ہے۔ گزشتہ 20، 30 سالوں میں بین الاقوامی سطح پر کنسٹرکشن انڈسٹری میں ٹیکنالوجی اور انوویشن نے بہت گہرا اثر چھوڑا اور تبدیلیاں لائی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی