i پاکستان

طیارے میں فنی خرابی، کراچی گوادر کی پروازوں میں تاخیرتازترین

April 28, 2025

فلائٹ شیڈول کے مطابق طیارے میں فنی خرابی کے باعث پیر کو کراچی گوادر کی پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز پی کے 735 کا اے ٹی آر طیارہ گزشتہ روز کراچی سے سکھر گیا تھا تاہم طیارے میں فنی خرابی کے باعث طیارہ سکھر سے کراچی نہ آسکا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی طیارے کو پیر کی صبح 7 بجے کراچی سے پرواز پی کے 503 کے طور گوادر جانا تھا۔طیارے کی عدم دستیابی کی وجہ سے گوادر کی پرواز میں 8 گھنٹے تاخیر کردی گئی۔گوادر سے کراچی کی واحد پرواز پی کے 504 بھی غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی