ضلعی انتظامیہ نے بنوں، میران شاہ روڈ اور بکاخیل منڈی سمیت مختلف علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔جاری اعلامیہ کے مطابق شہریوں اور نجی گاڑیوں کی آمد و رفت پر ہفتہ اور آج اتوار کی صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک پابندی عائد رہے گی، یہ پابندی نفری اور لاجسٹک سامان کی نقل و حرکت کے پیشِ نظر لگائی گئی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ تخریبی کارروائی سے عوام کے جان و مال کو محفوظ بنایا جا سکے۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پابندی سیدگی، میران شاہ، غلام خان، آزاد منڈی روڈ اور بکاخیل منڈی پر بھی نافذ ہوگی، نقل و حرکت پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی