پروازوں کا شیڈول معمول پر نہ آسکا، تکنیکی اور آپریشنل وجوہات پر متعدد پروازیں منسوخ جبکہ دو تاخیر کا شکار ہوگئیں جس سے کراچی سے اندرون و بیرون ملک جانیوالی پروازوں کا شیڈول متاثر ہو گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے لاہورسیرین ایئر ای آر 524،522،کراچی سے اسلام آبادسیرین ایئر ای آر 504،502،کراچی سے دبئی ایمریٹس کی پرواز ای کے 605،کراچی سے دامام پی آئی اے کی پرواز پی کے 241 ،کراچی سے کوئٹہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 310،کراچی سے سلام کورٹ پی آئی اے کی پرواز پی کے 157،کراچی سے جدہ سیرین ایئر کی پرواز ای آر 811،کراچی سے کوالالمپور بتک ایئر کی پرواز اوڈی 136شامل ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی