تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث8پروازیں منسوخ جبکہ ایک تاخیر کا شکار ہوگئی ۔ منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے دبئی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 ،کراچی سے اسلام آباد جا نے والی ایئرسال کی پرواز پی ایف 125منسوخ ہوئی۔ کراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 127،کراچی سے لاہور جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے306 بھی منسوخ ہونیوالی پروازوں میں شامل ہے۔ کراچی سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے761،کراچی سے سلام کوٹ جا نے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے157 بھی منسوخ ہوگئی۔ تکنیکی وجوہات پر کراچی سے کوئٹہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے310 بھی نہ اڑان بھر سکی۔ دوسری طرف ایئربلو کی پرواز پی اے 8 گھنٹے تاخیر کا شکارہوگئی ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی