i پاکستان

توڑ پھوڑ کیس میں رہنما پی ٹی آئی شعیب شاہین کی ضمانت منظورتازترین

September 11, 2024

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین کی اسلام آباد کی 26 نمبر چونگی پر توڑ پھوڑ کے کیس میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی گئی۔ انسداد دِہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پراسیکیوٹر راجا نوید اور شعیب شاہین کے وکلا نے دلائل دیے۔ انسداد دِہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے شعیب شاہین کی درخواست ضمانت منظور کی۔ شعیب شاہین کے خلاف تھانہ نون میں بھی ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا، اس مقدمے کے باعث ضمانت منظور ہونے کے باجود شعیب شاہین کی رہائی ممکن نہیں ہے۔گزشتہ روز اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس پر حملہ کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے شعیب شاہین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی