طوفان باد و باراں کے باعث میپکو ریجن میں بجلی کی فراہمی متاثر ہو گئی ، کسی بھی حادثے کی صورت میں فوری طور پر 118 پر کال کریں۔ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) ترجمان کے مطابق ملتان، مظفرگڑھ، رحیم یار خان اور ڈی جی خان کے 62 فیڈرز ٹرپ ہو گئے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو نے آپریشنل افسران کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے۔ترجمان کے مطابق میپکو ہیڈکوارٹر کے پاور ڈسٹری بیوشن سنٹر سے بجلی فراہمی کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی گئی ہے۔لائن اسٹاف کو سیفٹی ایس او پیز کے ساتھ فیلڈ میں بجلی بحالی کی سرگرمیاں کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ میپکو ترجمان کا کہنا ہے کہ صارفین خراب موسم میں بجلی کی تنصیبات سے دور رہیں اور کسی بھی حادثے کی صورت میں فوری طور پر 118 پر کال کریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی