i پاکستان

ترکیہ کے جنگی بحری جہاز کی کراچی آمدتازترین

May 03, 2025

ترکیہ کا جدید جنگی بحری جہاز ٹی سی جی بیوک آدا ج 4 مئی سے 7 مئی تک کراچی کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے جا رہا ہے۔ یہ پیش رفت نہ صرف پاکستان اور ترکی کے بڑھتے ہوئے دفاعی تعلقات کی علامت ہے بلکہ بھارت کے لیے ایک نئی سفارتی اور عسکری پریشانی کا اشارہ بھی ہے۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ترکی کا یہ جدید اسٹیلتھ جنگی جہاز جو کہ آبدوز شکن اور ساحلی گشت کے مشن کے لیے تیار کیا گیا ہے پاکستان اور ترکی کے اس عسکری اتحاد کی واضح علامت ہے جو ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہو رہا ہے۔ بھارتی دفاعی حلقوں میں اس آمد کو پاکستان کے ساتھ ممکنہ عسکری تعاون کے اشارے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، خاص طور پر لائن آف کنٹرول پر کسی بھی ممکنہ جھڑپ کی صورت میں۔ترکی کے وزارتِ دفاع کے ایڈوائزر ایڈمرل زکی آکترک نے تصدیق کی ہے کہ یہ جہاز دراصل لنگکاوی انٹرنیشنل میری ٹائم اینڈ ایرو اسپیس ایگزیبیشن (LIMA 2025) میں شرکت کے لیے روانہ ہے، تاہم اس کی بندرگاہی قیام کی منازل میں اومان اور پاکستان شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی