i پاکستان

زمان پارک کے باہر جلا وگھیراو، عمران ریاض کی جسمانی ریمانڈ کیخلاف درخواست پر نوٹس جاریتازترین

March 06, 2024

لاہور ہائی کورٹ نے صحافی عمران ریاض کی زمان پارک کے باہر جلا وگھیراو کے مقدمے میں جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست پر سرکار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس وحید خان پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے عمران ریاض کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ جسٹس شہرام چوہدری نے ریمارکس دیے کہ یہ 5 روزہ ریمانڈ اج ختم ہو گیا ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا درخواست کو واپس ٹرائل کورٹ بھجوا دیں؟ دو رکنی بنچ نے درخواست پر سرکار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی