i پاکستان

زرتاج گل نے پشاور ہائی کورٹ میں راہداری ضمانت دائر کردیتازترین

September 11, 2024

پی ٹی ؤئی رہنما زرتاج گل نے پشاور ہائی کورٹ میں راہداری ضمانت دائر کردی، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد میں جلسہ کرنے پر زرتاج گل اور دیگر پارٹی رہنماں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ آئین ہر سیاسی جماعت کو پرامن جلسے کی اجازت دیتا ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ انتظامیہ نے جلسہ 2 گھنٹے لیٹ کرنے پر پی ٹی آئی رہنماں کے خلاف مقدمات درج کیے۔ پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی کو قومی اسمبلی کی حدود سے گرفتار کیا گیا ہے۔ درخواست گزار زرتاج گل کو بھی گرفتار کرنے کا خدشہ ہے راہداری ضمانت دی جائے تاکہ وہ متعلقہ عدالت میں پیش ہوسکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی