i پاک-چین

بھارت کی جانب سے جاری کردہ نام نہاد " معیاری جغرافیائی ناموں" کی مخالفت کرتے ہیں ، چینی وزارت خارجہتازترین

October 13, 2026

بھارت کی وزارت داخلہ نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ متنازع سرحدی علاقوں اور چین کے زیر انتظام علاقوں میں 28 علاقوں کے معیاری ناموں کا تعین کیا گیا ہے اور بھارت کے سرکاری نقشے میں انہیں شامل بھی کیا گیا ہے ۔اس حوالے سے چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ نِینگ نے معمول کی پریس کانفرنس میں اس معاملے پر کہا کہ چین، بھارت کی جانب سے یک طرفہ اور غیر قانونی طور پر قائم کیے گئے نام نہاد "مرکزی زیرِ انتظام علاقے لداخ" کو کبھی تسلیم نہیں کرتا اور بھارت کی جانب سے نام نہاد "معیاری جغرافیائی ناموں" کے اعلان کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا یہ اقدام غیر قانونی اور بے اثر ہے اور اس سے اس تاریخی حقیقت میں کوئی تبدیلی نہیں آ سکتی کہ چین بھارت سرحد کے مغربی حصے کا علاقہ ہمیشہ سے چین کا حصہ رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی