i پاک-چین

چینی صدر کی اپیک میں شر کت کر نے والے متعدد عا لمی رہنماؤں سے ملاقاتیںتازترین

November 20, 2026

چین کے صدر شی جن پھنگ سے شین زین میں تھائی لینڈ کے وزیرِاعظم انوتین چارنویرکول، سے ملائیشیا کے وزیرِاعظم انور ابراہیم، آسٹریلیا کے وزیرِاعظم انتھونی البانیز ، انڈونیشیا کے صدر پربووو سوبیانتو اور سنگاپور کے وزیرِاعظم لارنس وونگ نے ملاقات کی۔ انوتین چارنویرکول 33ویں اپیک اکنامک لیڈرز میٹنگ میں شرکت کے لیے چین آئے ہوئے ہیں۔جمعہ کے روز
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین تھائی لینڈ کے قومی استحکام، ترقی اور احیاء کے حصول کی مضبوط حمایت کرتا ہے اور تھائی لینڈ کے ساتھ مل کر اپنے اپنے جدیدیت کے راستوں پر آگے بڑھنے اور چین-تھائی لینڈ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو مزید اعلیٰ سطح تک لے جانے کے لیے تیار ہے۔ شی جن پھنگ نے زور دیا کہ چین، تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے تعلقات میں جلد از جلد بہتری لانے کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔
تھائی لینڈ کے وزیرِاعظم انوتین چارنویرکول نے کہا کہ تھائی لینڈ ایک چین کے اصول پر ثابت قدمی سے عمل پیرا ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید بلندیوں تک لے جانے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھائی لینڈ چین کی جانب سے تھائی لینڈ - کمبوڈیا سرحدی تنازعے میں ثالثی کے مسلسل تعمیری کردار کو سراہتا ہے اور امید کرتا ہے کہ چین آئندہ بھی اس سلسلے میں مثبت کردار ادا کرے گا۔ملا ئیشیا کے وزیرِاعظم انور ابراہیم سے ملاقات میں
صدر شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین ملائیشیا کے ساتھ مل کر چین اور ملائیشیا کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ دونوں ممالک کو عالمی گورننس میں اصلاحات کے عمل کو ہم آہنگی سے آگے بڑھانے، اپیک جیسے کثیرالجہتی فورمز میں رابطے اور تعاون کو مضبوط بنانے، حقیقی کثیرالجہتی نظام پر عمل کرنے اور ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مفادات کا تحفظ کرنا چاہیے۔
ملائیشیا کے وزیرِاعظم انور ابراہیم نے کہا کہ چین، روس اور امریکہ کے سربراہان کا امن اعلامیہ موجودہ بین الاقوامی صورتحال میں بڑی اسٹریٹجک اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ تائیوان کا مسئلہ چین کا داخلی معاملہ ہے اور ملائیشیا ایک چین کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔ ملائیشیا بین الاقوامی امور میں چین کے ساتھ ہم آہنگی اور تعاون مزید مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔آسٹریلیا کے وزیر اعطم سے ملاقات میں
صدر شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور آسٹریلیا کے تعلقات بتدریج آگے بڑھ رہے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تبادلے اور تعاون مزید گہرا ہو رہا ہے۔ چین اور آسٹریلیا کے درمیان نہ کوئی تاریخی رنجش ہے اور نہ ہی بنیادی مفادات کا تصادم، اس لیے دونوں ممالک کو باہمی اعتماد اور ایک دوسرے کی کامیابی میں معاون شراکت دار ہونا چاہیے۔ دونوں فریقوں کو آئندہ سال چین اور آسٹریلیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 55ویں سالگرہ کو ایک موقع کے طور پر استعمال کرتے ہوئے، چین-آسٹریلیا تعلقات کو نئے آغاز پر مزید آگے بڑھانا چاہیے، تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو بہتر طور پر فائدہ پہنچایا جا سکے۔
شی جن پھنگ نے انڈو نیشیا کے صدر سے ملا قات میں نشاندہی کی کہ دونوں فریقوں کو چین اور انڈونیشیا کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو مسلسل نئی بلندیوں تک لے جانا چاہیے، بلیو پارٹنر شپ کو فعال طور پر فروغ دینا چاہیے اور جلد از جلد ہمہ جہت اور اعلیٰ معیار کے جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے کو طے کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ چین انڈونیشیا کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ، اپیک اور چین-آسیان سمیت کثیرالجہتی فورمز میں ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط بنانے، آسیان کے اتحاد اور اسٹریٹجک خودمختاری کی حمایت کرنے، علاقائی سلامتی اور ترقی برقرار رکھنے، گلوبل ساؤتھ کی مشترکہ ترقی کو فروغ دینے اور عالمی گورننس میں اصلاحات اور بہتری کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔
انڈونیشیا کے صدر پربووو سوبیانتو نے کہا کہ حالیہ برسوں میں صدر شی جن پھنگ کے ساتھ ان کی چار ملاقاتیں ہوئی ہیں، جس سے دوطرفہ تعلقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا ایک چین کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے اور تائیوان کو عوامی جمہوریہ چین کا صوبہ تسلیم کرتا ہے۔سنگا پور کے وزیراعظم سے ملا قات میں شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ صدیوں میں رونما ہونے والی عالمی تبدیلیوں کے تناظر میں چین اور سنگاپور کو اپنی جامع، اعلیٰ معیار اور مستقبل پر مبنی شراکت داری کو مسلسل نئی بلندیوں تک پہنچانا چاہیے، بین الاقوامی انصاف اور مساوات کے تحفظ کے لیے ترقی پسند قوت بننا چاہیے، اپیک، چین-آسیان اور دیگر کثیرالجہتی فریم ورکس کے تحت ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط کرنا چاہیے، مشرقی ایشیائی تعاون کی درست سمت برقرار رکھنی چاہیے، علاقائی امن و استحکام کا تحفظ کرنا چاہیے اور مشترکہ طور پر ایشیا پیسیفک کمیونٹی اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کرنی چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی