ٹرمپ انتظامیہ امریکا میں موجود غیر ملکی طلبہ کی قانونی حیثیت کے خاتمے کے فیصلے سے پیچھے ہٹ گئی۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق عدالت میں جمع کرائی گئی دستاویز کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے امریکا میں موجود ان ہزاروں غیر ملکی طلبہ کے اسٹوڈنٹ ویزوں کی رجسٹریشن بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن کی قانونی حیثیت حال ہی میں اچانک ختم کردی گئی تھی۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر بننے کے بعد امریکا میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کرنے والے طالب علموں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ان کے ویزے منسوخ کردئیے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی