i بین اقوامی

امریکا آبنائے ہرمز میں نئی تعیناتیاں کر رہا ہے، جاری تصادم میں 10 سویلین ملاح ہلاک ہوئے، امریکی وزیر خارجہBreaking

May 06, 2026

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے انکشاف کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں جاری تصادم کے نتیجے میں 10 سویلین ملاح مارے گئے ہیں۔مارکو روبیو نے وائٹ ہائو س میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے واضح کیا کہ امریکا اس وقت آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے نئی تعیناتیاں کر رہا ہے۔مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ پروجیکٹ فریڈم کا مقصد لوگوں کو بچانا ہے نہ کہ کسی پر حملہ کرنا، کیونکہ مختلف ممالک کے پھنسے ہوئے جہازوں کے عملے کی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو آبنائے ہرمز جیسی عالمی گزرگاہ پر کنٹرول کی اجازت ہرگز نہیں دی جا سکتی اور اسے حقیقت تسلیم کرتے ہوئے مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے۔مارکو روبیو نے بتایا کہ جیرڈ کشنر اور وٹکوف مذاکرات کے عمل پر کام کر رہے ہیں، جبکہ آپریشن ایپک فیوری مکمل کر کے اس کے تمام مقاصد حاصل کر لیے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی