i بین اقوامی

برطانوی وزیراعظم کاروباری شخصیات کے ہمراہ چین پہنچ گئے،آج چینی صدر سے ملاقات کرینگےBreaking

January 28, 2026

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر تین روزہ دورے پر چین پہنچ گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 2018 کے بعد کسی بھی برطانوی وزیراعظم کا یہ پہلا دور چین ہے،کیئر اسٹارمر کی چین کے صدر شی جن پنگ سے آج ( جمعرات )کو ملاقات متوقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق 60 کاروباری اور ثقافتی شخصیات بھی برطانوی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔بر طانوی حکومت کے مطابق چین کے ساتھ معاشی تعلقات پربات ہوگی، اس کے علاوہ انسانی حقوق اور سائبرسکیورٹی کے معاملات بھی مذاکرات کاحصہ ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی