i بین اقوامی

وزیراعلی اتر پردیش کے ناپاک عزائم، نام نہاد سیکولر بھارت کا خطرناک چہرہ بے نقابBreaking

October 09, 2025

فاشسٹ مودی حکومت ہندوتوا ایجنڈے کیلئے مذہبی آزادی اور اقلیتوں کی شناخت مٹانے میں مصروف ہے۔سفاک مودی کا بھارت مسلمانوں، عیسائیوں اور سکھوں سمیت تمام اقلیتوں کے لیے غیر محفوظ ہو چکا ہے۔وزیر اعلی اتر پردیش کے ناپاک عزائم نے مودی کے نام نہاد سیکولر بھارت کا خطرناک چہرہ بے نقاب کر دیا۔وزیرِ اعلی اتر پردیش یوگی آدتیہ ناتھ نے خطاب کے دوران کہا کہ اگر واقعی امن اور ہم آہنگی قائم کرنی ہے تو سب کو سناتن دھرم کو اپنانا ہوگا۔یوگی آدتیہ ناتھ کا کہنا تھا کہ سناتن دھرم ہی سب کی حفاظت اور ہر ایک کی بھلائی کا راستہ فراہم کرے گا، اگر سناتن دھرم کو بچانا ہے تو ہمیں سنسکرت کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ انتہا پسند وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ اتر پردیش میں پہلے ہی متعدد مساجد کو شہید کر چکا ہے۔ مسلمانوں سمیت اقلیتوں کے مذہبی مقامات پر حملے اور عقیدے کی جبری تبدیلی مذہبی آزادی کا قتل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی