i پاکستان

ایک اور واقعہ ، غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کرڈالاBreaking

August 01, 2025

غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کرڈالا ، مقتولہ چار بچوں کی ماں تھی اور حال ہی میں اسے طلاق ہوئی تھی۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے بالا گڑھی میں غیرت کے نام پر اندوہناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک خاتون کو اس کے بھائی نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔پولیس نے ابتدائی بیان میں مقتولہ چار بچوں کی ماں تھی اور حال ہی میں اسے طلاق ہوئی تھی۔ سابق شوہر، جو بیرونِ ملک مقیم تھا، حال ہی میں واپس آ کر خاتون کو طلاق دے چکا تھا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کے بھائی نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر اس پر گولیاں چلائیں، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔خیال رہے پاکستان کے مختلف علاقوں میں غیرت کے نام پرعورتوں کے قتل کے واقعات تواترسے رپورٹ ہو رہے ہیں اور جولائی 2025 کیآخری پندرہ دنوں میں کئی خواتین غیرت کے نام پرقتل کردی گئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی