i پاکستان

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لئےتازترین

April 03, 2026

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے پانچ لاکھ روپے لوٹ لئے ۔اپنے ایک بیان میں ئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میرا واٹس ایپ اکائونٹ بحال ہوگیا ہے، مجھے موبائل نمبر تبدیل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے جو جلد کرلوں گا۔انہوں نے کہا کہ یاسر ایڈووکیٹ نے پانچ لاکھ روپے بھیجے تھے جو میں واپس کردوں گا۔بیرسٹر گوہر نے اکائونٹ ریکور کرنے پر ایف آئی اے کا شکریہ ادا کیا ہے، ایف آئی اے مزید تحقیقات کررہی ہے میں ان کے کردار کو سراہتا ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی