شمال مشرقی بلوچستان میں موسلادھار بارشوں کے باعث ندی نالوں اور نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے۔شدید بارشوں سے کوہ سلیمان رینج اور مشرقی بالائی علاقوں کے برساتی نالوں میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے جبکہ بلوچستان کو پنجاب اور خیبرپختونخوا سے ملانے والی شاہراہیں مختلف مقامات سے متاثر ہیں، ہرنائی، دکی، موسی خیل اور کوہلو کو ملانے والی شاہراہیں سیلابی ریلوں سے متاثر ہیں۔ادھر لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، کمالیہ میں بارشوں کے باعث دریائے راوی میں جھلا رسگھلا پر زمینی کٹا سے سینکڑوں ایکڑ اراضی دریا برد ہوگئی جبکہ مکئی، چاول اور سبزیوں کی فصلیں پانی میں ڈوب گئیں۔اس کے علاوہ محکمہ موسمیات کی جانب جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان ،کشمیر اور خیبر پختونخواہ میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی