i پاکستان

گوجرانوالہ، نشئی باپ کا ڈنڈوں سے بیٹیوں پر وحشیانہ تشدد، ایک بیٹی جاں بحقتازترین

June 21, 2025

گوجرانوالہ میں نشئی باپ نے بیٹیوں پر ڈنڈوں سے تشدد کرکے ایک بیٹی کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کمرے میں آئس کا نشہ کررہا تھا ، بیٹیاں کمرے میں گئیں تو ملزم نے ڈنڈوں سے بیٹیوں کو مارنا شروع کردیا۔پولیس کا بتانا ہے کہ باپ کے وحشیانہ تشدد سے 7 سالہ بیٹی جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق واقعے کے وقت بچیوں کی والدہ گھر میں موجود نہیں تھی جب کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی