راولپنڈی اور اسلام آباد میں پولیس اور سکیورٹی اداروں کے کومنگ آپریشنز میں 15 افغان باشندوں سمیت 22 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ سیکورٹی حکام کے مطابق اسلام آباد میں ماڈل ٹائون، ہمک اور ملحقہ علاقوں سے 5 افغان باشندوں سمیت 9 افراد جبکہ صدر، واہ کینٹ، ٹیکسلا کے علاقوں سے 10 افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا۔چکوال تھری مرلہ سکیم، میانی ادا رنسپل روڈ، گائوں مرید، پی اے ایف بیس ایریا، فیکسر بانی، جمالوال اور کلر کہار میں آپریشن میں تین افراد، جبکہ مری، کوٹلی بازار، موچی منڈی، لونر بازار، نیو مری بازار میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے ایک فرد گرفتار کیا گیا ہے۔سکیورٹی حکام کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی ڈویژن میں سرچ اینڈ کومبنگ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ غیر قانونی افغان شہریوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مزید کارروائیاں کی جائیں گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی