i پاکستان

لاہور ہائیکورٹ، بانی پی ٹی آئی کے 9 مئی جلائو گھیرائو مقدمات میں ضمانت کی 12 درخواستیں27مئی کو سماعت کیلئے مقررBreaking

May 24, 2025

لاہورہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی نومئی جلا ئوگھیرائو کے مقدمات میں ضمانت کی بارہ درخواستیں سماعت کے لے مقرر کردیں۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس سید شہبازعلی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 27مئی کو سماعت کرے گا۔عدالت نے اسپیشل پراسکیوٹرزکو دلائل کیلئے اورمقدمات کا ریکارڈ طلب کررکھا ہے،بانی پی ٹی آئی نیاپنے وکیل بیرسٹرسلمان صفدرکی وساطت سے ضمانتیں دائر کر رکھی ہیں۔درخواست گزارنے موقف اختیارکیا کہ پولیس نے سیاسی بنیادوں پرمقدمات درج کئے جلائو گھیرائو میں ملوث نہیں ہوں میرے خلاف ٹھوس شوائد موجود نہیں ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس ضمانتیں خارج کیں۔عدالت ضمانتیں منظورکرنے کا حکم دے اورٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردے۔جناح ہائوس ،عسکری ٹاور جلا ئوگھیرائو سمیت بارہ مقدمات میں ضمانتیں دائر کررکھی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی