i پاکستان

لاہور، روزے دار طالب علم پر کلاس فیلوز کا بہیمانہ تشدد، زبردستی سانس رکوانے سے لڑکا بے ہوشBreaking

May 06, 2025

لاہور کے علاقے جوہرٹائو ن میں اسکول کے طالب علم پر تشدد اور زبردستی سانس رکوانے کے الزا م میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق جوہرٹائو ن میں طالب علم پر تشدد اور زبردستی سانس رکوانے کا مقدمہ نجی اسکول کی انتظامیہ اور 6 طلبہ کیخلاف درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر میں متاثرہ بچے کے باپ نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزمان سبحان، معیز اور نوفل سمیت 6 لڑکوں نے بیٹے کا زبردستی سانس رکوایا، بیٹا روزے سے تھا ،سانس رکنے سے بے ہوش ہوگیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم معیز نے دھکادیکرگرایا تو بیٹے کا دانت اورجبڑا ٹوٹ گیا، اسکول انتظامیہ اور ملزمان نے دھمکیاں دیں اور زبردستی صلح کروائی، بیٹے کا میڈیکل کرا لیا ہے، زبردستی کی صلح کونہیں مانتا۔ متاثرہ بچے کے باپ کا مزید کہنا تھا کہ اسکول انتظامیہ اور ملزمان نے دبا ئوڈال کر صلح پر مجبور کیا، مقدمے میں اسکول کیایم ڈی اورپرنسپل کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی