i پاکستان

پاکستان میں ہرشخص گڈ گورننس چاہتا ہے،عملی طورپر کوئی آگے نہیں بڑھتا ، ڈاکٹر اشفاق حسنBreaking

August 01, 2025

ممتاز ماہرمعیشت ڈاکٹر اشفاق حسن نے کہا ہے کہ ،پاکستان میں ہرشخص گڈ گورننس چاہتا ہے،عملی طورپر کچھ نہیں ہوتا ،حقیقت میں پاکستان میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی ، ہمیں یہ بات عوام کو بتانی چاہیے کہ1972سے 2023تک آبادی چار گنا بڑھ گئی ،صوبے وہی چار ہیں،کیسے گورننس ٹھیک ہو گی ۔ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ہرجگہ گڈ گورننس کی باتیں ہوتی ہیں ،پاکستان میں ہرشخص گڈ گورننس چاہتا ہے ،مگر یہ بات باتوں تک ہے کہ ہم اس سے آگے نہیں بڑھتے ،محسوس سب کرتے ہیں مگر کوئی آگے بڑھنا نہیں چاہتا،عملی طورپر کچھ نہیں ہوتا ،پبلک کی زبان میں سمجھائوں کہ اگر ایک فیملی میں رہے ہیں ایک چھوٹی سے فیملی ہے اس کو بڑھے اچھے طریقے سے گورننٹ کرتے ہیں، مگر جہاں15یا 20بچے آ جائیں تو وہاں گورننس نہیں ہوتی ، لڑائی جھگڑے ہوتے رہتے ہیں ،بالکل اسی طرح ملک کی صورتحال بھی ہے کہ 1972 میں ہمارے پاس چار صوبے تھے ، ون یونٹ کو ختم کر کے چار صوبے بنادیئے تھے ،ساڑھے چھ کروڑ لوگ پاکستان میں رہتے تھے ،ساڑ ھے چھ کروڑ میں پنجاب میں 38ملین تھے اورپنجاب کا شیئرآباد ی میں 58فیصد تھا ،سندھ میں 14ملین کی آبادی تھی اور22فیصد شیئرسندھ کا تھا ،خیبرپختونخوا میں گیارہ ملین کی آبادی تھی اور 17فیصد شیئر تھا ،بلوچستان میں 2.4ملین لوگ تھے ،ان کا شیئر چار فیصد تھا ،53سال کے بعد وہی چار صوبے ہیں اور آباد ی24کروڑ سے زائد ہے ،چار گنا آبادی بڑھ گئی ہے ،کیا یہاں نظام چل سکتا ہے ،

اس لئے پاکستان حقیقت میں ان گورن ایبل ملک ہے ،بعض لوگ ناراض بھی ہوتے ہیں ، یہ بات بتانی چاہیے کہ1972سے 2023تک آبادی چار گنا بڑھ گئی ،صوبے وہی چار ہیں،پنجاب 128بلین آبادی ہے ،پنجاب دنیا کا بارہواں بڑا ملک ہے لیکن وہ ہمارا ایک یونٹ ہے ،پنجاب کی آبادی ،جاپان ،ویتنام ،ایران ،ترکی ،جرمنی ،یو کے اور دیگر ممالک سے زیادہ ہے ،جاپان آبادی اور سائز میں پنجاب سے بہت چھوٹا ہے ،وہاں 81صوبے ہیں،پنجاب کی آبادی کینیڈا ، ملائیشیا ،سعودی عرب اور نیدرلینڈ کے تقریباً برابرہے ،سندھ تقریباً آبادی کے لحاظ سے تقریباً 26 واںبڑا ملک ہے ،سندھ کی آبادی ،جنوبی کوریا ،سپین ارجنٹینا،سعودی عرب ،کینیڈاسے زیادہ ہے ، اتنے بڑے یونٹ کو کیسے گورننس کرینگے،کراچی کی آبادی دنیا کے 150ملکوں سے زیادہ ہے ،کراچی رومانیہ سے بڑا ہے ، وہاں کیا گورننس ہوسکتی ہے ،میں کسی گھرانوں پر طنز نہیں کررہا ،میں حقائق لوگوں کے سامنے رکھ رہا ہوں ،سوال ہوتا ہے کہ گورننس کیوں بہتر نہیں ہورہی ،تو سوچنے کی بات ہے کہ اتنے بڑے یونٹ ہونگے تو کیسے چلیں گے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی