i پاکستان

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، 3000 پوائنٹس کی کمیBreaking

March 19, 2026

مشرقی وسطی میں کشیدگی کے باعث پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا ۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر شدید مندی دیکھنے میں آئی ہے، تاہم ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس میں 3000 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے باعث ایک لاکھ 51 ہزار 51 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 4 ہزار 276 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 54 ہزار 292 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی