i پاکستان

پنجاب میں ترقیاتی بجٹ کا 70 فیصد حصہ استعمال کرلیا گیا،گزشتہ مالی سال کی نسبت 121 ارب روپے زائد استعمال کیے گئے،رپورٹBreaking

May 24, 2025

صوبہ پنجاب میں تاریخ ساز ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے، رواں مالی سال کیلئے جاری کیے گئے 979 ارب روپے میں سے 671 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ استعمال کرلیا گیا، گزشتہ مالی سال کی نسبت اب تک 121 ارب روپے زائد استعمال ہوئے ہیں۔ پنجاب حکومت نے تمام محکموں کو ترقیاتی بجٹ کا استعمال یقینی بنانے کا ٹاسک دے دیا۔پنجاب کی تاریخ میں ترقیاتی اسکیموں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ سرکاری رپورٹ کے مطابق ترقیاتی اسکیموں کی مد میں 979 ارب روپے جاری ہوئے، مختلف محکموں نے ترقیاتی اسکیموں کی مد میں 671 ارب روپے استعمال کرلئے، جاری شدہ بجٹ کا اب تک 70 فیصد استعمال میں لایا جاچکا ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران صرف 570 ارب روپے کا بجٹ استعمال کیا گیا تھا، گزشتہ مالی سال کی نسبت اب تک 121 ارب روپے زائد استعمال کیے جاچکے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال پنجاب میں 842 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا، پنجاب حکومت نے نظرثانی کرکے ترقیاتی بجٹ بڑھایا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی