بھارت کے سابق اسپنر ایشون نے دبے لفظوں میں امپائر پال رائفل پر جانبداری کا الزام عائد کر دیا۔یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے تجربے کے مطابق آپ کو مسلسل رائفل سے بات اور ان کی تعریف کرنا ہوگی۔سابق اسپنر نے کہا میں یہ نہیں کہہ رہا کہ آپ ان سے کہیں کہ مجھے وکٹ دیں مگر میں نے یہ محسوس کیا کہ جب بھارت بولنگ کر رہا ہو رائفل سمجھتے ہیں کہ آوٹ نہیں ہے اور جب بھارت بیٹنگ کر رہا ہو تو وہ سمجھتے ہیں کہ آوٹ ہے۔ایشون نے کہا کہ میرے والد کہا کرتے تھے جب پال رائفل بولنگ کر رہے ہوں تو بھارت کبھی نہیں جیت سکتا۔یاد رہے کہ پال رائفل سابق آسٹریلوی ٹیسٹ پیسر ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی