بھارتی کرکٹ ٹیم کی غیر مستحکم کارکردگی کے بعد بھارتی کرکٹ بور ڈ(بی سی سی آئی )کو ٹیم میں روہت شرما اور ویرات کوہلی کی یاد آنے لگی ہے ۔بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے اعتراف کیا ہے کہ ٹیم انڈیا میں روہت شرما اور ویرات کوہلی کی غیر موجودگی واضح محسوس کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں کھلاڑیوں کی ریٹائرمنٹ ان کا ذاتی فیصلہ تھا اور بی سی سی آئی کی پالیسی کے مطابق کسی کھلاڑی کو ریٹائرمنٹ لینے کے لیے نہیں کہا جاتا۔راجیو شکلا نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم سب روہت شرما اور ویرات کوہلی کی غیر موجودگی کو شدت سے محسوس کر رہے ہیں۔ ان کی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ ان کا ذاتی تھا۔ بی سی سی آئی کی پالیسی یہ ہے کہ ہم کبھی بھی کسی کھلاڑی کو ریٹائر ہونے کے لیے نہیں کہتے۔ ان دونوں کو ہمیشہ عظیم بلے بازوں کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی