i کھیل

بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز،پاکستان ٹیم کی ڈھاکہ میں بھرپور ٹریننگ جاریBreaking

May 05, 2026

پاکستان ٹیسٹ سکواڈ نے بنگلا دیش پہنچنے کے بعد ڈھاکہ میں پہلا پریکٹس سیشن منعقد کیا جس میں کھلاڑیوں نے فزیکل اور فیلڈنگ ڈرلز کے بعد نیٹ پر بیٹنگ اور بولنگ پریکٹس کی۔ پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 8 مئی سے شروع ہو گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 16 مئی سلہٹ میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان ٹیسٹ ٹیم شان مسعود کی قیادت میں عبداللہ فضل، عماد بٹ، اذان اویس، بابر اعظم، حسن علی اور امام الحق پر مشتمل ہے۔ان کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں خرم شہزاد، محمد عباس، محمد رضوان، محمد غازی غوری، نعمان علی، ساجد خان، سلمان علی آغا، سعود شکیل اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہوں گے۔ سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد کوبنگلا دیش ٹور کے لیے ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ سابق ٹیسٹ کرکٹرز اسد شفیق اور عمر گل بالترتیب بیٹنگ اور بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی