i کھیل

ویبھو سوریا ونشی نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں کم عمر ترین کھلاڑی بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ،ٹنڈولکر اور شاہد آفریدی کو بھی پیچھے چھوڑ دیاBreaking

July 24, 2026

بھارتی نوجوان بیٹر ویبھو سوریہ ونشی نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے کم عمر ترین کھلاڑی بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے جس نے اپنی پہلی نصف سنچری سکور کی ۔ویبھو سوریا ونشی نے یہ کارنامہ صرف 15 سال 118 دن کی عمر میں انجام دیا، جس کے ساتھ انہوں نے سچن ٹنڈولکر اور شاہد آفریدی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ سولہ سال سے بھی کم عمر ویبھو سوریا ونشی نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے صرف 18 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ففٹی بنانے والے دنیا کے کم عمر ترین بیٹر بن گئے۔ بھارتی اوپنر نے آغاز ہی سے زمبابوے کے بولرز پر دبا برقرار رکھا اور اپنی دھواں دار اننگز سے سب کی توجہ حاصل کی، ان کی اس کارکردگی کو بھارتی کرکٹ کے مستقبل کے لیے ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

کم عمر ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں اب سابق بھارتی عظیم بیٹر سچن ٹنڈولکر 16 سال 213 دن کی عمر میں نصف سنچری بنانے والے دوسرے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے ہیں جبکہ پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے 16 سال 214 دن کی عمر میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔ اس فہرست میں پاکستان کے سابق کرکٹر مشتاق محمد 17 سال 39 دن جبکہ بنگلہ دیش کے محمد اشرفل 17 سال 63 دن کی عمر میں اپنی پہلی ٹی20 انٹرنیشنل نصف سنچری مکمل کرنے والے کھلاڑی ہیں۔ویبھو سوریا ونشی کی یہ شاندار کارکردگی بھارتی کرکٹ کے لیے ایک بڑی امید قرار دی جا رہی ہے، جہاں نوجوان بیٹر نے کم عمری میں ہی عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا اظہار کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت نے مطلوبہ ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، اس طرح زمبابوے کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی