i کھیل

سیالکوٹ فرنچائز کیلئے پانچ ٹیم نام شارٹ لسٹ، فالکنز، سٹالینز، شاہین، تھنڈرز اور سِکسرز شاملBreaking

January 21, 2026

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے گیارہویں ایڈیشنکیلئے سیالکوٹ کی نئی فرنچائز نے ٹیم کے نام کے حتمی انتخاب کیلئے پانچ نام مختصر فہرست میں شامل کئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق شارٹ لسٹ کیے گئے ناموں میں فالکنز، سٹالینز، شاہین، تھنڈرز اور سِکسرز شامل ہیں۔فرنچائز انتظامیہ جلد ٹیم کے باضابطہ نام اور لوگو کا اعلان کرے گی، جس کے بعد پی ایس ایل میں سیالکوٹ کی نمائندگی کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نام اور لوگو کے اعلان سے متعلق تمام تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں اور کرکٹ شائقین اس اہم اعلان کے منتظر ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی