i کھیل

ترکیہ نے 24 سال بعد فیفا ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کر لیا،ملک بھر میں جشن کا سماںتازترین

April 02, 2026

ترکیہ کے فٹبال شائقین کا طویل انتظار ختم ہو گیا، قومی ٹیم نے 24 سال بعد فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ترکیہ نے پلے آف فائنل میں کوسوو کے خلاف سنسنی خیز مقابلے میں 1-0 سے کامیابی حاصل کر کے عالمی کپ میں جگہ بنائی۔ ترکیہ آخری بار 2002 کے ورلڈ کپ میں شریک ہوا تھا۔ جہاں اس نے تیسری پوزیشن حاصل کر کے شاندار کارکردگی دکھائی تھی۔اس تاریخی کامیابی پر ترکیہ بھر میں شائقین نے جشن منایا اور ٹیم کی کارکردگی کو بھرپور سراہا جا رہا ہے۔ عالمی فٹبال حلقوں میں بھی ترکیہ کی واپسی کو ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔اس سے قبل عراق نے بھی 40 سال بعد ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر کے تاریخ رقم کر دی۔ عراق نے انٹر کنفیڈریشن پلے آف میں بولیویا کو 2-1 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں جگہ حاصل کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی