i بین اقوامی

پاکستان اور بھارت سے رابطہ ہے، ٹرمپ کشیدگی میں کمی چاہتے ہیں، وائٹ ہائوستازترین

May 10, 2025

وائٹ ہائوس نے کہا ہے کہ امریکی صدر پاک بھارت کشیدگی میں کمی چاہتے ہیں، پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے کام کر رہے ہیں۔ وائٹ ہائو س کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے ایک بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ چاہتے ہیں دونوں ممالک میں کشیدگی نہ بڑھے، امریکی وزیر خارجہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے کام کر رہے ہیں، مارکو روبیو دونوں ممالک کے رہنماں سے رابطے میں ہیں، مارکو روبیو نیدونوں ممالک سیتنازع بڑھانے سے روکنے کی بات کی۔انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دونوں ممالک سے اچھے تعلقات ہیں، پاکستان اور بھارت کا تنازع کئی دہائیوں پر محیط ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی