بالی ووڈ اداکارہ بھومی پیڈنیکر نے نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سے ملاقات کی اور ان کی دوسری کتاب کی اشاعت پر مبارکباد دی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھومی پیڈنیکر نے حال ہی میں نیو یارک سٹی دیوالی سیلیبریشن میں شرکت کی، جس کی میزبانی مشہور بھارتی کاروباری شخصیت انجولا آچاریہ نے کی۔ستاروں سے بھرے اس ایونٹ نے ہندوستانی تارکینِ وطن اور عالمی تفریحی دنیا کی کچھ بااثر شخصیات کو ایک ساتھ لاکھڑا کیا۔تقریب کے فورا بعد بھومی نے نوبیل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی سے ملاقات کی، اداکارہ نے اس لمحے کو شیئر کرنے کیلئے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کا سہارا لیا۔انسٹا پوسٹ میں انہوں نے ملالہ کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی اور لکھا ہے کہ میری پیاری ملالہ آپ کو آپ کی دوسری کتاب پر مبارکباد۔پوسٹ کے ساتھ بھومی نے ملالہ کی آنے والی کتاب کی تشہیر کے لیے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری کا استعمال کیا ہے اور مزید لکھا ہے کہ ملالہ کی یہ کتاب 21 اکتوبر کو ریلیز ہو رہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی