بالی ووڈ گلوکار زوبین گارگ کی ہلاکت کے کیس میں مداحوں نے گرفتار ملزمان پر حملہ کر دیا، جنہوں نے کئی پولیس کی گاڑیاں جلا دیں، جبکہ کئی اہلکاروں کو زخمی کر دیا۔شمال مشرقی انڈیا فیسٹیول کے چیف آرگنائزر شیام کانو مہانتا جنہیں سنگاپور میں گلوکار زوبین گارگ کی موت کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا، ان سمیت زوبین کی موت کے مقدمے میں 5 ملزمان کو گوہاٹی، آسام میں سماعت کے لیے عدالت لایا گیا، عدالت کے ملزمان کو عدالتی تحویل میں بھیجنے کے حکم کے بعد آسام کے بکسا ضلع کی جیل کے باہر پرتشدد احتجاج شروع ہو گیا۔سیکڑوں مظاہرین نے جو جیل کے باہر جمع تھے، پتھراو کیا جبکہ 3 پولیس کی گاڑیوں کو آگ لگا دی، واقعے کے نتیجے میں کئی پولیس اہلکار اور ایک صحافی زخمی ہو گیا۔پولیس نے صورتِ حال کو قابو میں لانے کی کوشش میں ہوائی فائرنگ، لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی