وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان پائیدار ترقی کے لیے نتیجہ خیز اور شفاف شراکت داریوں کے لیے پرعزم ہے،انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم وعدوں سے آگے بڑھ کر عمل کی طرف آئیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے سپین میں چوتھی عالمی کانفرنس برائے فنانسنگ فار ڈویلپمنٹ میں کثیر الفریقی گول میز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وزیر خزانہ نے ترقیاتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے تین نکاتی حکمت عملی پیش کی۔وزیر خزانہ نے فوری عملی اقدامات کی ضرورت کا اعادہ کرتے ہوئے وعدوں سے آگے بڑھ کر حقیقی عمل شروع کیے جانے پر زور دیاوزیر خزانہ نے ترقیاتی منصوبوں میں ملکی ترجیحات کو مقدم رکھنے پر زور دیا۔وزیر خزانہ نے ترقی پذیر ممالک کے لیے آسان اور بلینڈڈ فنانس تک رسائی بڑھانے کی ضرورت پر زور دیاوزیر خزانہ نے نجی سرمایہ کاری کو متحرک کرنے، عالمی مالیاتی نظام میں اصلاحات اور کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں کے کردار پر نظرثانی کی ضرورت کا ذکر کیاوزیر خزانہ نے ترقی پذیر ممالک کی اندرونی پالیسیوں کے تناظر میں ترقیاتی تعاون کو نتائج سے منسلک اور قابلِ پیمائش بنانے کی اہمیت واضح کی ۔انہوں نے موسمیاتی لچک، صنفی مساوات، اور ڈیجیٹل شمولیت جیسے پہلوں کو ترقیاتی حکمتِ عملیوں میں شامل کیے جانے کی ضرورت اجاگر کی ۔وزیر خزانہ نے اپنے خطاب میں سیویلا اہداف کے نفاذ کے لیے عالمی سطح پر ڈیلوری میکانزم بنانے اور ایک عالمی ٹاسک فورس بنانے کی تجویز دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی